Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیوس کپ: رافیل نڈال اور فیرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

 
ویلنسیا:عالمی نمبر ون رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے جرمن حریفوں کو ہراتے ہوئے اسپین کو ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔رافیل نڈال نے الیگزینڈر زویرور کو آسانی سے 1-6،4-6اور4-6سے شکست دیدی تھی تاہم ڈیوڈ فیرر کو کامیابی کےلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔فلپ کولشریبر نے میچ کو پانچویں سیٹ تک پہنچا دیا لیکن وہ جیتنے میں ناکام رہے۔فیرر نے پہلا سیٹ 7-6(1)سے جیت لیا تھا لیکن فلپ دوسرا سیٹ جیت کر میچ میں واپس آئے، اگلا سیٹ فیرر نے پھر سخت مقابلے کے بعد 7-6(4)سے اپنے نام کیا تاہم جرمن کھلاڑی پھر مقابلہ برابر کرکے کھیل میں واپس آگیا۔ پانچویں اور آخری سیٹ میں اسکور5-7تک پہنچا اور اسی پر فیرر نے سیٹ اور میچ اپنے نام کیا۔اس میچ کی دلچسپ بات یہ رہی کے جرمن کھلاڑی دونوںسیٹ آسانی سے 3-6اور4-6سے جیتا جبکہ اس کے تجربہ کار حریف فیرر ہر سیٹ 7کے اسکور تک لےجانے پر مجبور رہے۔سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

شیئر: