Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان؛امریکی فضائیہ کی بمباری،داعش کمانڈر سمیت 2ہلاک

 واشنگٹن.... امریکی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں داعش (خراسان) کا سینیئر کمانڈر قاری حکمت اللہ اپنے محافظ سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔منگل کو اپنے بیان میں افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے تصدیق کی کہ افغان اسپیشل سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایس ایف) اور امریکی انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے زمینی کارروائی بھی کی،تاہم فضائی حملے میں قاری حکمت اللہ اور اس کے محافظ کو ہلاک کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ خطے سے داعش کا خاتمہ کردیا جائےگا۔دونوں جنگجوو¿ں کو افغانستان کے صوبے فاریاب میں ضلع بال چراغ میں نشانہ بنایا گیا،ازبک شہری قاری حکمت اللہ داعش کا سینیئر کمانڈر تھا اور شمالی افغانستان میں اہم سہولت کار سمجھا جاتا تھا۔ 
 
 

شیئر: