چنگ چن.... چینی کار ساز کمپنی ”فا“جرمن ادارے واکس ویگن کے ساتھ مل کر10 جدید الیکٹرک ماڈلز کی اوڈی گاڑیاں تیار کرے گی جو چین کی مارکیٹ میں 2022 تک متعارف کروائی جائیں گی۔ فا سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے چین میں اوڈی کا نیا اے ایٹ ایل ماڈل لانچ کر دیا ہے اور 2022 تک واکس ویگن کی شراکت داری سے فا 10 نئی ماڈلز کی جدید الیکٹرک اوڈی تیار کرے گی جس کے لئے معاہدے ہو گئے ہیں۔گزشتہ سال چین میں ریکارڈ597,866 اوڈی گاڑیاں فروخت ہوئیں اور رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مذکورہ 153,724 گاڑیاں چینیوں نے خریدیں جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بکنے والی اوڈی گاڑیوں کے مقابلے 42.1 فیصد زیادہ ہے۔اوڈی والکس ویگن کے ساتھ شراکت دار ہے جس کی چین میں فا کے ساتھ کاروباری شراکت داری ہے۔