پنڈتوں کو کشمیر سے نکالنامسلمانوں کیخلاف سازش تھی، نیشنل کانفرنس
سرینگر ۔۔۔ نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہاکہ کشمیر ی پنڈتوں کو سازش کے تحت کشمیر سے نکالا گیا ۔ اس کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت برادری کے ساتھ رواداری اوربھائی چارے کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ جس سازش کے تحت یہاں کی پنڈت برادری کو نکالا گیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ اس عمل کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں ۔کشمیری اپنے پڑوسیوں کی واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کو جنت نظیر بنانے کی سمت کوششیں کی جائیں،سیاسی مفادات کے چکر میں عوام کو بے گھر کرنے کی پالیسی سے گریز کیا جائے اور امن و امان کی فضا قائم کی جائے۔