ریاض ... گردو غبار کے طوفان کی اطلاعات کے پیش نظر حفر الباطن کے محکمہ تعلیم نے آج جمعرات کو تمام اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔ طلباءو طالبات ، اساتذہ اور بس ڈرائیوروں کی سلامتی کی خاطر اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گردو غبار کے طوفان کی اطلاع محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی۔