Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس پر سودے بازی کرنے والا پیدا نہیں ہوا، محمود عباس

ریاض .....فلسطینی صدر محمو د عباس نے بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی بنیاد پر عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کی اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس مستقبل میں ہونے والے امن مذاکرات کی سرپرستی کیلئے کثیر جہتی بین الاقوامی طریقہ کار اور امن عمل کا دستور مقرر کرے۔ فلسطینی صدر نے رام اللہ شہر میں نویں بین الاقوامی بیت المقدس اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ فلسطینی عوام سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں۔ 100برس سے زیادہ عرصے سے ہمارے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے والے امریکی فیصلے کو فلسطینیوں ، عربوں ، مسلمانوں اور عیسائیوں نے بالاتفاق مسترد کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ القدس پر سودے بازی کرنے والا یا سرزمین فلسطین کے کسی ایک حصے سے دستبرداری دینے یا القدس کے مذہبی یا تاریخی رتبے کے سلسلے میں من مانی کرنے والا نہ پیدا ہوا ہے اور نہ پیدا ہوگا۔ القدس کے بغیر فلسطین کی کوئی حیثیت نہیں۔ القدس کا مطلب اسلامی اور عیسائی مقامات مقدسہ کا مرکز کے ہیں۔ القدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت بنا رہیگا۔

                                                  

شیئر: