Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائری شعبدہ باز گرفتار

المسیلہ.... الجزائری صوبے المسیلہ کے حکام نے ایک خاتون کی آبرو سے کھیلنے والے شعبدہ باز کو گرفتار کرلیا۔ الجزائری جریدے النہار الجدید نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ خاتون ایک ہفتے سے اپنے شوہر کے گھر سے لاپتہ تھی۔ پولیس نے تحقیقات کرکے پتہ چلایا کہ20سالہ خاتون ایک شعبدے باز سے ملنے کیلئے گئی تھی جسے شعبدہ باز نے دھوکہ دیکر اپنے قبضے میں کرلیا اور ایک ہفتے تک اسے ہراساں کرتا رہا۔

شیئر: