منجمد پھل ہیپاٹائٹس اے کا سبب بن سکتے ہیں
جمعرات 12 اپریل 2018 3:00
لندن - - - - مقامی سائنسدانوں نے جو میلبورن کے ایک اسپتال سے وابستہ ہیں ۔ یہ نیا انکشاف کردیا ہے کہ بہت سے لوگ ریفریجریٹر وغیرہ میں رکھے ہوئے ایسے پھل کھا کر بیمار پڑ جاتے ہیں جو منجمد ہوچکے ہوتے ہیں۔ مگر تحقیق و تجربے سے پتہ چلا کہ منجمد پھل کھانے والے افراد ہیپاٹائٹس اے نامی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں کیونکہ ایسے پھل کے کھانے سے خطرناک قسم کا انفیکشن ہوجاتا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب پورے آسٹریلیا میں ایسے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ منجمد قسم کے انار کھانے سے 7افراد ہیپاٹائٹس اے میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ متاثرین کا تعلق نیو ساؤتھ ویلز سے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جو انار کھائے تھے وہ کسی دوسرے ملک سے درآمد کردہ تھے او رکولڈ اسٹوریج میں رکھ دیئے گئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2017ء سے اب تک ایسے انار اور دیگر پھلوں کے 40ہزار پیکٹ فروخت ہوچکے ہیں اور یہ بیماری کا سبب بن سکتے ہیں۔