Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردرد بھگانے کے آسان نسخے

"اف یہ سر درد"  یہ    کاموں میں رکاوٹ ڈالنے والا ایک عام سا مسئلہ جو کسی بھی وقت مشکل کا باعث بن جاتا ہے ۔ لیکن پریشان نہ ہوں ماہرین طب نے سردرد سے نجات کے آسان نسخے ڈھونڈ نکالے ہیں ۔ ادرک کی خوشبو سردردکاعلاج ہے  . کھانے میں ادرک کا استعمال بڑھا دیں سردرد کی چھٹی ہو جائے گی ۔ ادرک  کی چائے پینے سے سردرد رفو چکر ہو جاتا ہے ۔ ماتھے پر ادرک ملے نیم گرم پانی کی مالش کرنے سے بھی درد ختم ہو جاتا ہے ۔ 
پیپرمنٹ آئل کی مالش سردر سے نجات کا ایک اور نسخہ ہے ۔ اس آئل کے چند قطرے ناریل کے تیل میں ملا کر ماتھے پر ہلکی مالش کرنے سے آرام ملتا ہے ۔ اس کی خوشبو بھی سر درد میں کمی کا باعث بنتی ہے ۔ 
سیب کے سرکے سے کون واقف نہیں .  اس میں قدرت نے بہت سے شفا رکھی ہے یہ سر درد سمیت کئی بیماریوں کا گھریلو علاج ہے ۔ فوری طور پر علاج کیلئے اس سرکے  کی بھاپ لی جاسکتی ہے .  جبکہ شہد کے ساتھ آٹھ اونس پانی میں ملا کر دن میں ایک یا دو اونس پانی پینے سے سر درد میں آرام ملتا ہے ۔
ایک عجیب اور حیران کن بات یہ ہے کہ پانی بھی سر درد کا آسان علاج ہے ۔ یہ سر درد  کو راستے میں ہی پکڑ لیتا ہے .  جیسے ہی سر درد محسوس ہو پانی کا گلاس لیں اور چسکیاں لینا شروع کردیں . جلد آرام آجائے گا . 
 

شیئر: