Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب احمد آباد کے نام کو بدلنے کی سازش

احمد آباد۔۔۔احمد آباد شہر کو مغل بادشاہ احمد شاہ نے 607سال قبل آباد کیا تھا۔ اس شہر کا نام احمد آباد یا پھر امداواد ہے۔ اس کو لیکر کئی مرتبہ بحث ہوچکی ہے لیکن اب اس شہر کے نام کا معاملہ گجرات ہائیکورٹ تک پہنچ گیا۔ سنی عوام فورم نامی تنظیم نے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کرکے مطالبہ کیا ہے کہ اس شہر کا نام احمد آباد ہے لہذا احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو حکم دیا جائے کہ وہ (امدواد) لکھنا چھوڑدے۔ عدالت میں درخواست گزار کی دلیل تھی کہ ورلڈ سٹی ہیرٹیج کا درجہ احمد آباد کی وجہ سے ملا ہے نہ کہ امداواد سے اس لئے احمد آباد شہر کے نام کو صحیح طریقے سے لکھا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ ‘‘اسکیم اب ’’بیٹی چھپاؤ‘‘مہم بن گئی

شیئر: