زیادتی کا ملزم بی جے پی رکن اسمبلی گرفتار
لکھنؤ۔۔۔۔اناؤاجتماعی زیادتی کے ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو سی بی آئی نے لکھنؤ کے اندرانگر میں واقع مکان سے صبح 5بجے گرفتار کرلیا ۔ سی بی آئی کی جانب سے 3کیس درج کئے جانے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ـ۔رکن اسمبلی کیخلاف زیادتی کے الزام میں رکن اسمبلی کے بھائی اتل سنگھ کو متاثرہ لڑکی کے والد کے ساتھ مار پیٹ اور جیل میں انکی موت کا معاملہ شامل ہے۔ سی بی آئی ایس پی راگھ ویندر نے وتس نے یوپی پولیس سے متعلق کاغذات لے لئے ہیں۔چیف سیکریٹری داخلہ اروند کمار اور ڈی جی پی اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کردی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی اپنے طور پر تحقیقات کریگی۔زیادتی کا شکار لڑکی کی بہن نے کہاکہ ودھایک(رکن اسمبلی) کی گرفتاری سے خوشی ہوئی ۔ ہمارامطالبہ تھا کہ سی بی آئی اس معاملے میں تحقیقات کرے ۔ ملزم کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پھانسی کی سزا دی جائے۔