شاہ فیصل نے مجھے جرأت اور برد باری سکھائی، خالد الفیصل
13اپریل جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے عکاظ کی شہ سرخیاں
٭مشرقی ریجن میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے مقامی شہریوں کی ملاقات اور برادران گفت و شنید
٭سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی ساما نے حالات تبدیل ہونے پر افراد کے قرضوں کی تنظیم نو کی پابندی بینکوں پر عائد کردی۔
٭انسداد دہشتگردی کیلئے قائم 4ملکی عرب گروپ نے قطر سے متعلق اپنے موقف کو غیر متزلزل قراردیدیا۔ایران کے متکبرانہ لہجے کی مذمت۔
٭ سعودی عرب اور اسپین کے درمیان مفاہمت ، مطابقت اور شراکت۔
٭ اسپین کے فرمانروا کے ساتھ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مذاکرات ، اسپین سعودی ویژن 2030سے پیدا ہونیوالے امکانات سے استفادے کا آرزومند۔
٭ بشار الاسد کی سرزنش سے قبل مغربی ممالک کی حکمت عملی میں ابہام۔
٭ ایرانی مظاہرین نے ملاؤں سے شام چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔
٭ سعودی عرب کے معروف سرمایہ کارمعن الصانع اور سعد کمپنی کے اثاثوں کی نیلامی ،13ہزار افراد کی شرکت، پہلی نیلامی میں 50ملین ریال حاصل۔
٭ جازان پر داغے جانے والے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے میزائل کے پرخچے اڑاتے وقت مقامی شہریوں نے سیلفیاں لیں۔ حوثیوں اور ان کے ہمنواؤں کی دروغ بیانیوں کا عملی مذاق۔
٭ شاہ فیصل نے مجھے جرأت اور برد باری سکھائی، خالد الفیصل۔
٭ پنشن ہر عیسوی مہینے کے شرو ع میں جاری ہوگی، ادارہ سوشل انشورنس۔
٭ اسکیبیز کے مریض پریشان، بیماری کا علاج 5دن تک ہوگا یا 12گھنٹے کافی ہونگے، مریضوں کے سوالات۔