Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف کی مقبولیت کا سکہ چل رہا ہے،خواجہ آصف

  سیالکوٹ ...وزیر خارجہ خواجہ  آصف نے کہا ہے کہ جب تک ووٹ کی حرمت برقرار ہے نواز شریف کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ نوازشریف کو جتنا دبانے کی کوشش ہو گی وہ اتنے ہی زیادہ مقبول ہوں گے۔جمعہ کو سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ 20سال پہلے بھی نواز شریف کو نااہل کیا گیا تھا اور سزا سنائی گئی تھی ۔انہیں اب تک بہت سی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا۔آج بھی نوازشریف ہی کی مقبولیت کا سکہ چل رہا ہے۔پورے خطے میں کوئی ایسا حکمران نہیں جسے عوام نے 3مرتبہ وزیراعظم بنایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو رہی ہے کہ عام انتخابات میں عوام کی آواز کو دبایا جائے۔ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام جاگ رہے ہیں۔ عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت اور پیار نہیں چھینا جا سکتا۔
مزیدپڑھیں:عدالتی فیصلوں سے نیا پاکستان بن رہا ہے،عمران

شیئر: