Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروپیگنڈے سے فرق نہیں پڑتا، کپل شرما

ہندوستان کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنے نئے شو’ فیملی ٹائم ود کپل‘ کے بند ہونے پر خاموشی توڑ دی۔ان کی سابقہ دوست اور صحافی کی جانب سے مقدمہ درج کرائے جانے کے باعث چینل نے شو بند کر دیا تھا۔ اب کپل شرمانے کہا ہے کہ جو لوگ میرے کریئر کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں وہ جتنا چاہیںمنفی پروپیگنڈا کر سکتے ہیں ، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔مجھے پتہ ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ ٹی وی چینل میرے ساتھ ہے اور ان کے سربراہان کے ساتھ میں نے کام کیا ہے، وہ مددکرنے والے لوگ ہیں اور مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔
 

شیئر: