Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش کلب آرسنل خسارہ برابر کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 
ماسکو:انگلش کلب آرسنل نے روسی کلب سی ایس کے اے ماسکو کے خلاف یوروپا لیگ کوارٹر فائنل مرحلے کے دوسرے میچ میں 2گول کے خسارے میں جانے کے بعد میچ کے دوسرے ہاف میں مقابلہ2-2گول سے برابر کرتے ہوئے 3-6کی مجموعی برتری کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ آرسنل نے اپنے ہوم گراونڈ پر1-4سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی پوزیشن بہتر بنا لی تھی تاہم گزشتہ روز ماسکو میں حریف کلب کے خلاف پہلے ہاف کے دوران اس کی کارکردگی بہت ناقص رہی جس کی وجہ سے روسی کلب کو نہ صرف واپسی کا موقع ملا بلکہ وہ کوارٹر فائنل کے دوسرے مرحلے کو جیتنے کی پوزیشن میں بھی آگیا تھا ۔ ماسکو کی جانب سے فیدورشالوو نے39 منٹ میں پہلا گول کیا جسے دوسرا ہاف شروع ہونے کے5منٹ بعد کیرل نبابکن نے دگنا کردیا ۔ اس صورتحال سے مہمان کھلاڑیوں کے ہاتھ پاوں پھول گئے اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ روسی کلب انگلش حریف کے خلاف وہی کچھ کرنے والا ہے جو بارسلونا کے ساتھ اطالوی کلب نے چیمپیئنز لیگ کوارٹر فائنل میں کیا تھا تاہم 75ویں منٹ میں ڈینی ویلبیک ٹیم کی مدد کو آئے اور ایک گول کا خسارہ کم کرنے کے ساتھ شکست کا خطرہ بھی کسی حد تک ٹال دیا۔ دوسرے ہاف میں آرسنل کے کھلاڑی اپنا دفاع بہتر بنانے میں کامیاب رہے اور روسی کلب کو مزید کوئی موقع نہیں مل سکا جبکہ اسی دوران مقررہ وقت کے آخری منٹ میں ایرون ریمسی نے دوسرا گول کرکے مقابلہ برابر کرنے کے ساتھ آرسنل کی پوزیشن بہتر بنادی اور اسے 3-6کی محفوظ مجموعی برتری بھی دلا دی۔ یہ2-2کی برابری پر اختتام کو پہنچا اور انگلش کلب سیمی فائنل بھی کوالیفائی کر گیا۔

شیئر: