پریمیئر لیگ:آرسنل اور لیور پول کا میچ3-3گول سے برابر
لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں آرسنل کی ٹیم 2گول کے خسارے میں جانے کے5منٹوں میں 3گول کرتے ہوئے برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تاہم کھیل کے 71ویں منٹ میں روبرٹو فرمینو نے خوبصورت گول کرکے آرسنل کی ممکنہ فتح کا جشن نہ منانے دیا اور میچ3-3گول سے برابرہوگیا۔ آرسنل اور لیور پول کے درمیان اس دلچسپ میچ میں لیور پول کے کھلاڑی فلپ کوٹنہو نے26ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلا ہاف ختم ہو نے تک برقرار رہی ۔ دوسرے ہاف کے دوران 52ویں منٹ میںصلاح نے ایک اور گول کرکرے لیور پول کی یہ برتری دگنی کر دی تاہم صرف ایک منٹ بعد آرسنل کے ایلکسس سانچیز نے گول کرکے خسارہ کم کیا اور اگلے4منٹوں کے دوران گرینٹ اور میسوت نے مزید2گول کرکے آرسنل کو برتری دلا دی اور میچ کو 2-3کے اسکور پر لاکھڑاکیا ۔ خسارے کا شکار ہونے کے بعد کھیل میں واپس آتے ہوئے برتری حاصل کرکے آرسنل نے میچ میں کامیابی کے خواب دیکھنا شروع کر دیئے تھے تاہم یہ مزہ اس وقت خراب ہو گیا جب لیور پول کے کھلاڑی روبرٹو فرمینو نے خوبصورت مور بناتے ہوئے میچ کا آخری اور اپنی ٹیم کا تیسرا گول کرکے میچ پھر3-3سے برابر کر دیا ۔ 71ویں منٹ میں کئے اس گول کے بعد دونوں ٹیمیں سر توڑ کوشش کے باوجود ایک دوسرے کی دفاعی لائن کو نہ توڑسکیں اور میچ اسی اسکور پر اختتام کو پہنچا۔