Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم رضوی کے قتل کی سازش ناکام، 3گرفتار

میرٹھ .... مفرور ڈان داﺅد ابراہیم کے لئے کام کرنے والے 3ملزموں کو بلند شہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ وہ یوپی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کو لکھنو¿ میں قتل کرنے کی سازش کررہے تھے۔ 45سالہ سلیم احمد انصاری، 38سالہ عارف اور 36سالہ ابرار احمد بلند شہر کے رہنے والے ہیں اور انہیں دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے گرفتار کیا۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال دسمبر میں سلیم نے دبئی میں چھوٹا شکیل کے چند کارندوں سے ملاقات کی جہاں انہوں نے رضوی کو ہلاک کرنے کے لئے بات کی تھی۔ سلیم کو اسلحہ کی خریداری کیلئے 3ہزار درہم دیئے گئے تھے جس کے بعد وہ اس سال مارچ میں ہند واپس آگیا تھا۔ اس گروہ نے لکھنو میں رضوی کے دفتر کی ریکی کی تھی۔ اسلحہ حاصل کیا تھا اور وہ اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرنے والے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر ملزمان کے خاندان والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں غلط گرفتار کیا گیا ہے اور فوری رہا کیا جائے۔
 

شیئر: