برطانوی ہوٹلوں میں سوچ سمجھ کر ڈشیں منگوانے لگے
لندن ..... برطانیہ میں عام لوگ ا ب ریستوران میں کھانا کھانے سے تقریباً گریز ہی کرنے لگے ہیں۔ اگر ہوٹل جاتے بھی ہیں تو وہ بیحد سوچ سمجھ کر ڈشیں منگواتے ہیں۔ وہ ہوٹل کی اندرونی آرائش اور ہوٹل ملازمین کی سروس کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔ 72فیصد برطانویوں نے کہا کہ ہوٹلوں میں کھانے کی جو ڈشز دی جاتی ہیں انکے معیار سے وہ خوش ہیں حالانکہ 1990کے عشرے میں 81فیصد شہریوں نے کہا تھا کہ کھانے کا معیار اچھا ہوتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق وہ جن لوگوں کو ڈنر پر لیجاتے ہیں ان سے بہت کم ہی بات چیت کرتے ہیں اور زیادہ تر توجہ کھانے پر رہتی ہے۔ یہ سروے رپورٹ نیو کیسل میں برٹش سوشیالوجیکل ایسوسی ایشن کے حوالے کردی گئی۔