Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی رکشہ ڈرائیور کی سیاح کیساتھ حجت

لندن ....  ضرورت مند افراد عدیم الفرصتی کی وجہ سے اکثر ایسی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جو انکی پسندیدہ نہ ہو مگر انکے خیال کے مطابق وقت پر انہیں انکی مطلوبہ جگہ پر پہنچا دے۔حالیہ دنوں میں برطانوی پولیس کو کئی سیاحوں اور مقامی لوگوں کی جانب سے ایسی شکایات ملی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسی ا ور رکشہ ڈرائیور حد سے زیادہ کرائے وصول کرتے ہیں اور نہ دو تو لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ لندن کے نائٹ برج علاقے میں شام سات بجے اس وقت پیش آیا جب  ایک رکشہ ڈرائیور 2سیاح بچوں سے زور زبردستی150پونڈ کرایہ وصول کرنے پر تلا ہوا تھا۔ حالانکہ یہ بچے صرف 9منٹ اسکے رکشے میں سوار رہے تھے اور 9منٹ کے دوران انہوں نے ڈیڑھ میل کا سفر طے کیا تھا مگر ڈرائیور انہیں لوٹنے پر لگا ہوا تھا۔ جب سیاح بچوں نے اسے مطلوبہ رقم نہیں دی تو غصے میں آکر ڈرائیو رنے ان سیاح بچوں سے کیمرہ بھی چھیننے کی کوشش کی۔ صورتحال دیکھ کر کچھ لوگ جمع ہوگئے اور ڈرائیور کو صرف 25 پونڈ ادا کرکے وہاں سے فارغ کردیا گیا۔  یہاں ایسے واقعات اکثر پیش آتے ہیں۔ 2015ء میں ایک رکشہ ڈرائیور نے 30منٹ کے سفر کیلئے ایک سیاح سے 600پونڈ وصول کرنے کی کوشش کی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -فوم سے بنائی ہوئی زرہ فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے

شیئر: