Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرطان کی وجہ سے جبڑے سے محروم خاتون پر قدرت مہربان ہوگئی

لندن..... میڈیکل سائنس کس تیزی سے ترقی کررہی ہے اور سرجری کا شعبہ کن بلندیوں کو چھو رہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا  جاسکتا ہے کہ یہاں رہنے والی ایک خاتون  جو منہ کے سرطان کیوجہ سے اپنا جبڑا نکلوانے پر مجبور ہوگئی تھی اور جبڑا نکلوانے کے سبب اسکے لئے کھانا پینا اور حد یہ کہ بات کرنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ یہاں ایک انتہائی جدید سرجری کے طفیل دوبارہ کھانے پینے کے قابل ہوتی جارہی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں جبڑا دوبارہ نکلنے لگا ہے اور اب تک جبڑے کا حصہ 3.5انچ تیار ہوکر سامنے بھی آچکا ہے۔  کہا جاتا ہے کہ یہ سارا کام انتہائی مہنگے اور پیچیدہ آپریشن کے ذریعے ممکن ہوا۔ وال بلنڈن نامی خاتون نے 2016ء میں اپنے سرطان زدہ جبڑے کو نکلوا دیا تھا۔ تاہم انہوں نے انتہائی مہنگے قسم کے آپریشن کی وجہ سے کافی دنوں تک اسے ٹالا۔ اسپتال ذرائع کا کہناہے  کہ آپریشن پر تقریباً55ہزارپونڈ کے اخراجات آتے تھے ۔ آخر مجبور ہوکر خاتون نے ان اخراجات کو برداشت کیا ا وربرطانیہ میں اپنی نوعیت کے پہلے آپریشن کے نتیجے میں نیا جبڑا نکلنا شروع ہوگیا ہے اور اسکی 3.5انچ ہڈی سامنے بھی آگئی ہے۔ بی بی سی والوں نے اس حوالے سے جاری کردہ پروگرام میں کہا کہ متاثرہ خاتون ڈاکیے کا کام کرتی تھی۔ بیماری کے بعد انکے لئے کھانا پینا مشکل ہوگیا تھا مگر اب آپریشن کے طفیل انہوں نے آہستہ آہستہ تھوڑا بہت کھانا شروع کردیا ہے اور امید ہے کہ  جلد ہی پورا جبڑا ابھر کر آجائیگا۔ آپریشن کے دوران خاتون کے منہ میں  ایک خاص قسم کا فریم لگایاگیا ہے جو اسٹیے فولڈنگ کا  کام کریگا۔یہ عجیب آپریشن ناٹنگھم یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ہسپانوی فیشن شو میں پلاسٹک بیگ لباس میں کیٹ واک

شیئر: