Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلقرن میں موسلا دھا ر بارش، ژالہ باری،نجران میں بوندا بانی

 جدہ.... نجران اور بلقرن میں جمعہ کو کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ بلقرن کے بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی دیکھنے میں آئی۔ نجران شہر سمیت متعدد کمشنریوں اور تحصیلوں میں ہونے والی بارش سے وادیاں اور گھاٹیاں لبا لب بھر گئیں۔ دریں اثناءماہر موسمیات ترکی الجمعا ن نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے وسطی ، مشرقی اور جنوبی علاقوں میں کل ہفتے سے موسم غیر مستحکم رہے گا۔ کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاض ، مشرقی ریجن، قصیم اور نجران میں کل ہفتے سے آئندہ بدھ تک بارش کا سلسلہ چلتا رہے گا۔الجمعان نے مزید بتایا کہ امسال مملکت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بارش کا سلسلہ زیادہ رہے گا۔ غیر مستحکم موسم کا سلسلہ مئی تک جاری رہے گا۔
 
 

شیئر: