ریاض.... اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی ناکامی نے ایران اورحوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کا گرین سگنل دیدیا ہے۔ المعلمی نے روس کی درخواست پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یمن میں حقیقت حال دریافت کرنے والے نظام کی خامیوں کے باعث ایران نے حوثیوں کو میزائل فراہم کئے۔ ایران ہی کو حوثیوں کے میزائل حموں کا ذمہ دار قراردیاجائے۔