Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موریہ ایکسپریس میں ریل پٹری گھسنے سے ایک ہلاک ،متعدد زخمی

لکھی سرائے۔۔۔۔بہار کے لکھی سرائے ضلع کے کیولا ریلوے اسٹیشن کے قریب گورکھپور موریہ ایکسپریس ٹرین اسٹیشن سے تیز رفتاری سے گزررہی تھی کہ کنارے رکھی اضافی ریلوے پٹری بوگی میں جاگھسی جس سے ایک مسافر کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریلوے پٹری کے ٹرین سے ٹکرانے سے دھماکہ خیز آواز پیدا ہوئی جس سے ٹرین میں سوار مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریلوے پٹری کو ٹریک سے ہٹانے کا کام شروع کردیا ۔ ریلوے تھانہ کے سربراہ اشوک کمار نے بتایا کہ زخمیوں کو ریلوے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ 2مسافروں کو حالت نازک ہونے کے باعث پٹنہ میڈیکل کالج ہاسپٹل جبکہ دوسروں کو لکھی سرائے اسپتال بھیج دیا گیا۔مشرقی وسطی ریلوے کے اعلیٰ عہدیدار راجیش کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ اتفاقیہ ہے۔اس میں کسی دہشتگردی کا ہاتھ نہیں۔ حادثہ کے بعد کچھ دیر تک جھا جھا کیولا روٹ  ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے معطل رہی۔ریلوے لائن اور موریہ ایکسپریس کی متاثرہ بوگی کی اصلاح و مرمت کے بعداسے منزل کی جانب روانہ کرتے ہوئے ریلوے لائن ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے بحال کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -8ضلع مجسٹریٹ سمیت 35آئی اے افسران کا تبادلہ

شیئر: