سزائے موت کیلئے صرف چارج شیٹ ہی کافی،ایس پی
جموں۔۔۔۔جموں و کشمیر کے ایس پی ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ ضلع کٹھوعہ میں بربریت کا شکار بننے والی 8سالہ بچی آصفہ بانو پر ڈھائے جانے والے مظالم نے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ کے عہدیداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اس جرم کی تحقیقات کو انجام دیا۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے۔ملزمان کو عبرتناک سزا دی جانی چاہئے۔ڈاکٹر شیش پال نے کہاکہ سزائے موت کیلئے صرف چارج شیٹ ہی کافی۔ جموں و کشمیر پولیس جنگ جیسی صورتحال سے دوچار ہے۔ فورس کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ ہم بلا تفریق مذہب و ملت اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے۔محکمہ پولیس کے4اہلکاروں کو بھی اس کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔