بہرائچ ۔۔۔۔بہرائچ کے قصبہ گڑھولی میں ایک شادی شدہ خاتون نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔ اطلاع کے مطابق قیصر گنج تھانہ علاقے کے گڑھولی کے رہنے والے شکیل نے اپنی بیٹی سونی کی شادی ذبیح اللہ نامی نوجوان سے 5ماہ قبل کی تھی۔ شوہر دہلی میں کاروبار کرتا ہے۔گزشتہ روز سونی چھت پر کھڑی ہوکر اپنے شوہر سے موبائل پرباتیں کررہی تھی کہ کسی بات پر کہاسنی ہوگئی ۔ فون رکھتے ہی سونی چھت سے نیچے اتری اور گھرمیں موجودزہریلا مادہ کھالیا جس سے اس کی حالت خراب ہونے لگی۔ اسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ تھانہ کے سربراہ شیام بہادر سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -وسیم رضوی کے قتل کی سازش ناکام، 3گرفتار