Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ کی تاریخ انتہاءمعلوم کرنے کےلئے جوازات کی نئی سروس

وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے اقامہ کارڈ کی درست تاریخ معلوم کی جاسکتی ہے 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) جوازات نے مملکت میں مقیم تارکین کے اقامہ کی مدت معلوم کرنے کےلئے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر خصوصی براﺅز کا اضافہ کیا ہے۔ ابشر پر لاگ ان کئے بغیر اقامہ کی تاریخ انتہاءمعلوم کی جاسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے جب سے اقامہ کارڈ ہر برس نیا بنانے کے بجائے 5 برس کےلئے کارآمد کیا ہے تارکین کو اس کی ایکسپائری تاریخ معلوم کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اقامہ کارڈ پر 5 برس کی تاریخ درج ہوتی ہے جس سے وہ افراد جن کے ابشر اکاﺅنٹ نہیں انہیں اقامہ کی درست مدت معلوم کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جوازات کی جانب سے ابشر پر لاگ ان کئے بغیر اقامہ کی مدت معلوم کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کےلئے وزارت داخلہ کے ہوم پیچ www.moi.gov.sa پر جاکر وہاں سے الیکٹرانک انکوائریز کی براﺅز کو کلک کریں جہاں مختلف سروسسز فراہم کی گئی ہیں جو خدمت آپ کو درکار ہواس کا انتخاب کریں ۔ اقامہ ایکسپائری معلوم کرنے کےلئے " اقامہ ایکسپائری انکوائری سروس " کو منتخب کریں جس کے ذریعے اقامے کی درست مدت معلوم کی جاسکتی ہے ۔ اقامہ کارڈ کی مدت معلوم کرنے کےلئے مذکورہ بالا سروس پر کلک کرنے سے جو براﺅز اوپن ہو تی ہے اس میں اقامہ نمبر درج کرنے کے بعد مخصوص کوڈ جو کہ اقامہ نمبر کے بکس کے نیچے ہی درج ہو گا لکھنے سے اقامہ کی درست تاریخ انتہاءمعلوم کی جاسکتی ہے ۔ بعض افراد کو شکایت ہے کہ انکے ابشر اکاﺅنٹ پر اقامہ کی مدت غلط ہے جو جوازات کے سسٹم سے میچ نہیں کرتی جس کی وجہ سے انہیں بعض معاملات میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے افراد جنہیں اقامہ کی تاریخ انتہاءکے بارے میں درست طور پر معلوم نہیں وہ اس سہولت سے مستفیض ہو کر اپنے سرکاری معاملات مکمل کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے سعودی پوسٹ کی جانب سے نیشنل ایڈریس کو اپ ڈیٹ کرنے کےلئے اقامہ کی درست مدت معلوم ہونا لازمی ہے جس کے بغیر پوسٹ آفس کی ویب سائٹ پر نیشنل ایڈریس اپ ڈیٹ نہیں کیاجاسکتا۔ 
     
 

شیئر: