مکہ گورنریٹ نے جدہ کے نئے ہوائی اڈے کی تصاویر جاری کردیں
جدہ .... مکہ گورنریٹ کی جانب سے جمعہ کو جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کی تصاویر جاری کی گئیں۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے اداروں نے نئے ہوائی اڈے پر طیارے سے مسافروں کو ہوائی اڈے پہنچانے والے ٹنل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ نیا ہوائی اڈہ مئی کے شروع میں تجرباتی طور پر شروع کردیا جائیگا۔سعودی ایئر لائنز پہلی فضائی کمپنی ہوگی جس کے مسافروں کو طیارے سے ٹنل کے ذریعے ہوائی اڈے پہنچنے کا موقع حاصل ہوگا۔