شاہ رخ ”سلیوٹ“ کی عکسبندی ستمبر میں کریں گے
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان پہلے ہندوستانی خلاءباز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم”سلیوٹ“ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان فلم ”زیرو “ کی تشہیر سے قبل ستمبر میں پہلے فلم”سلیوٹ“ کی عکسبندی شروع کریں گے اور فلم کے کچھ حصے عکسبند کرائیں گے جبکہ اس حوالے سے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ”زیرو“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔