بالی وڈ کے نیشنل فلم ایوارڈ زکا اعلان
بالی وڈ کے '62 ویں نیشنل فلم ایوارڈز' کے نا موں کا باقاعدہ اعلان کردیاگیاہے۔ اس ایوارڈ کیلئے بالی وڈ کی مختلف شخصیات کو منتخب کیاگیاہے۔آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو فلم موم' میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیاگیا ہے۔ بہترین موسیقار اے آر رحمان، بہترین کوریوگرافر کا ا یوارڈگنیش اچاریہ کے لئے جبکہ فلم نیوٹن اور باہوبلی کو بہترین فلموں کے ایوارڈکے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اداکار ونود کھنہ کو ' دادا صاحب پھالکے ایوارڈ' بعد از مرگ دیاجائے گا۔