الہ آباد میں بی جے پی کارکنان کیخلاف بینرنصب
الہ آباد۔۔۔۔ جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں بربریت کا شکار بننے والی 8سالہ بچی آصفہ بانو پر ڈھائے جانے والے مظالم نے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیادوسری جانب یوپی کے اناؤ میں ہونیوالے زیادتی اور قتل کے واقعہ کے بعد پورا ملک شرمسار ہوا۔
کٹھوعہ کے تمام ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ پورے ملک میں زور پکڑگیا ہے اور ساتھ ہی اناؤ سانحہ کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگرکوسخت سزادینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ان واقعات پر الہ آباد کی شیو کٹی کالونی کے مکینوں نےاپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے
گھروں کے باہر دیواروں پر پوسٹر اور گلیوں میں بینرز آویزاں کردیا جس پر تحریر ہے کہ ’’اس محلے میں بھاجپا کے نیتاؤں اور کارکنوں کا آنا منع ہے کیونکہ یہاں خواتین اور بچیاں رہتی ہیں۔ منجانب ،تمام اہل محلہ۔‘‘