Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفائی کے لیے چند آسان ٹپس

 گھر کی صفائی یقیناً ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اس پر بہت سا وقت اور توانائی صرف ہوتی ہے ۔ چند آسان ترکیبیں جان کر صفائی کے اس مرحلے کو آسان بنایا جاسکتا ہے ۔ کارپٹ کے داغ دھبے صاف کرنے کے لیے دو حصے پانی اور ایک حصہ سرکہ ملا کر اسے کارپٹ پر چھڑک دیں ۔ تمام داغ مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے ۔ صوفوں کی صفائی کےلئے جوتوں کی پالش استعمال کریں ۔ صوفوں پر ہم رنگ جوتوں کی پالش لگا کر  ہلکی سی رگڑائی کرنے سے صوفے مکمل طور پر صاف اور نئے جیسے ہوجائیں گے ۔ بیڈ کا   میٹرس صاف کرنے کے لئے سپرے کرنے والی بوتل میں ووڈکا ڈال کر آہستہ آہستہ میٹرس پر چھڑکیں ۔ ووڈکا میں شامل الکوحل میٹرس میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کردے گا ۔  چھت  والے پنکھے کی صفائی کے لیے پنکھے کے پروں پر تکیہ کے پرانے غلاف لپیٹ کر تمام گرد اور مٹی صاف کرلیں ۔ پھر ایک صاف کپڑے کی مدد سے سرکہ پروں پر رگڑیں  پنکھا چمک اٹھے گا ۔ تولیے پر لگے داغ دھبے صاف کرنے کے لیے خشک تولیے پر ہیرڈرائیر چلائیں داغ دور ہو جائیں گے ۔ کپڑوں ،  بیڈشیٹس یا پردوں پر چکنائی کے داغ لگ جانے کی صورت میں پریشان ہونے کے بجائے چکنائی والی جگہ پر چند منٹ کے لیے چاک رکھ کر اٹھا لیں اور پھر صابن اور پانی سے دھو لیں ۔ چکنائی بالکل دور ہوجائے گی ۔
 

شیئر: