دمام.... آج پیر کو درع الخلیج مشقوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسکی صدارت کرینگے۔ ایک ماہ تک جاری فوجی مشقوں میں شریک برادر اور دوست ممالک کے متعدد قائدین تقریب میں شامل ہونگے۔ پاکستانی وزیراعظم خاقان عباسی اور پاکستانی افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس تقریب میں شرکت کیلئے مملکت پہنچے ہیں۔ جوائنٹ گلف شیلڈ کے مختلف گروپ فوجی پریڈ کرینگے۔