Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین کیلئے شاہ سلمان کا عطیہ نیا نہیں، محمود عباس

ظہران ..... فلسطینی صدر محمود عباس نے واضح کیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ حضرات القدس، فلسطینی عوام کے مسئلے اور ان کے مسلمہ حقوق کی حمایت سے کسی بھی قیمت پر دستبردار نہیں ہونگے۔ ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ آپ لوگ القدس کے باشندوں اور اداروں کی تائید و حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے 29 ویں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا دلی شکریہ ادا کیا ۔ شاہ سلمان نے سربراہ کانفرنس کو القدس کانفرنس کا نام دیا تھا ۔ فلسطینی صدر نے اس بات پر شاہ سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے نئی امداد کا جو اعلان کیا ہے وہ ہمارے لئے نیا نہیں، مملکت نے فلسطینی کاز کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور کبھی اس سے اپنا رشتہ نہیں توڑا۔
 

شیئر: