Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نوجوان سائیکل کے ذریعے سفر حج پر روانہ

لاہور.... پاکستانی نوجوان محمد عرفان نے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اتوار کو لاہور سے سائیکل کے ذریعے سفر کا آغاز کردیا۔ لاہور سے وہ کراچی اور وہاں سے ایران و عراق ہوتے ہوئے 99 دن میں ارض پاک کا سفر طے کریں گے۔ محمد عرفان نے بتایا کہ وہ سعودی عرب اور پاکستان کے پرچم لے کر نکل رہے ہیں ۔ ان کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا عملی اظہار ہے۔ وہ ایک طرف تو حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور دوسری جانب امن کا پیغام بھی پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔ محمد عرفان نے توجہ دلائی کہ ان کا سفر حج کم ازکم 99 دن میں مکمل ہوگا۔ متعلقہ ممالک کے حکام سے ویزوں کی فراہمی اور مطلوبہ سہولتوں کے امیدوار ہیں۔ 
 

شیئر: