واشنگٹن.... سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی اہلیہ 92سالہ باربرا بش کی حالت نازک ہے اور اب ان کا علاج نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق صدر کے ہوسٹن میں واقع دفتر کے مطابق باربرا بش کے علاج کے بجائے ان کی تیمارداری پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے باربرا بش کی بیماری اور انکی صحت کے حوالے سے مزید کوئی اطلاع نہیں دی گئی تاہم کہا گیا ہے کہ ان کو حال ہی میں کئی مرتبہ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرانا پڑ ا۔