لارا دتہ نے 40 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ اداکارہ لارادتہ نے بھی زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے 2000ءمیں ' مس یونیورس' کا خطاب اپنے نام کیاتھا اور 2003 میں بالی وڈ انڈسٹری میں فلم' انداز ' سے قدم رکھا ۔ لارا دتہ نے 2011 میں مشہور ٹینس کھلاڑی مہیش بھوپاٹی سے شادی کی تھی۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔لارا دتہ نے 2016 کی فلم ' اظہر' میں بھی ادا کاری کی ہے ۔