Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد اللہ جیتھیال کے اعزاز میں الوداعی تقریب

کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے
ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
   ریاض:- - - انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم کے صدر اسد اللہ جیتھیال کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھی کمیونٹی کے علاوہ شہر ریاض کے دیگر اکابرین بھی شریک ہوئے جبکہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
     اس موقع پر محمود لطیف نے اسداللہ جیتھیال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح فلاحی کاموں میں حصہ لیا ہے ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سندھ کی دھرتی محبتیں بانٹتے والوں کی دھرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسکے رنگ انڈس فورم کے پلیٹ فارم سے بلاتفریق ہر سُو پھیلے۔
    اسد اللہ جیتھیال نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ انسانی بھلائی کے کام کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ ہم نے جب سندھی کمیونٹی پر مشتمل انڈس فورم کی بنیاد رکھی تو ہماری کوشش رہی کہ اس سے سبھی مستفید ہوںاور ہم نے دیکھا کہ پاکستان کے ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے شخص نے ہمارے کام کو سراہا بھی اور اس سے مستفید بھی ہوئے۔
    انڈس فورم کے چیئرمین عبدالقادر ملاح نے کہا کہ انڈس کلچرل اینڈ سوشل فورم نے سعودی عرب میں مزدور طبقے کو ہنر مند بنانے میں اب تک اہم کردار ادا کیا۔
     انڈس کلچرل اور سوشل فورم کے نومنتخب صدر ذیشان قاضی کا کہنا تھا کہ اسد اللہ جیتھیال نے بڑی دلجمعی کے ساتھ کئی سال تک صدارتی فرائض سرانجام دئیے اور ہمیں بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملااور میری بھی کوشش رہے گی کہ انہی کی طرح کام کروں تاکہ لوگوں کی فلاح وبہبود کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
     بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کا کہنا تھا کہ سندھی قوم نے ہمیشہ پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ کیا ہے اور محبتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے کلچر کو ملک سے باہر بھی اجاگر کیا ہے ۔
    تقریب میں حافظ عبدالوحید،الیاس رحیم، خالد اکرم رانا، گل زیب کیانی،ڈاکٹر اورنگزیب، ڈاکٹر رجب خواجہ، ڈاکٹر منصور میمن نے اسد اللہ جیتھیال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
     تقریب کے آغاز پرتلاوت کلام پاک کی سعادت ڈاکٹر مصطفی کمال میمن نے حاصل کی ۔نظامت کے فرائض رشید سرکی نے ادا کیے ۔
     آخر میں ڈاکٹر حبیب میمن نے تقریب کے شرکاء کواختتامی خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ریاض کمیونٹی ہمیشہ ہمارے ساتھ رہی ہے اور انہی کی حوصلہ افزائی کی بدولت ہم آگے بڑھتے اور کامیاب ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جدہ میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس

شیئر: