Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونس خان روٹھ کر کوچنگ کورس چھوڑ گئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ نہ ملنے پر احتجاجاً کوچنگ کورس چھوڑ کر چلے گئے۔ یونس خان کوچنگ کورس کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہیں کسی اور کے کمرے میں قیام کرنے کو کہا گیا جس پر وہ شدید ناراض ہوئے ۔ سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیا۔یونس خان نے کہا کہ این سی اے کی جانب سے لیول تھری کوچنگ کورس کے لئے میل آئی جس میں شرکت کے لئے لاہور آیا لیکن یہاں میرے لئے کمرہ بھی دستیاب نہیں۔یونس خان نے کہا کہ مجھے کسی سینئر آفیشل کا کمرہ دیا گیا لیکن کسی دوسرے کا کمرہ استعمال نہیں کرسکتا۔دوسری جانب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ذرائع نے بتایا کہ یونس خان کو آج سے شروع ہونے والے لیول 3 کورس کےلئے مدعو کیا تھا اور ان کے ایک دن پہلے آ نے کی وجہ سے یہ ہوا ۔این سی اے ذرائع کے مطابق سابق کپتان سے کوچنگ کورس کی کوئی فیس بھی نہیں لی گئی۔

شیئر: