Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس سینٹ جرمین ایک مرتبہ پھر لیگ چیمپیئن بن گیا

پیرس:فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے دفاعی چیمپیئن موناکو کو 1-7کے بڑے فرق سے شکست دے کر لیگ ون ٹائٹل دوبارہ جیت لیا۔برازیلی اسٹار نیمار جونیئر کی عدم موجودگی میں کلب نے بڑی کامیابی سمیٹی اور لیگ میں اپنی قریبی حریف ٹیم کے خلاف واضح فرق سے فتح کے ذریعے خود کو حقیقی چیمپیئن بھی ثابت کر دیا۔پی ایس جی کی جانب سے اینجل ڈی ماریا اور لو سیلسو نے2-2گول کئے جبکہ ایک، ایک گول ایڈنسن کیوانی اور ڈریکسر کے حصے میں آیا ، ایک گول موناکو کے فارورڈ نے خود اپنے خلاف اسکور کرکے خسارے میں اضافہ کیا۔لو سیلسو نے 14منٹ میں پیرس کو برتری دلائی جس کے بعد کیوانی نے اسے دگنا کردیا ، 3 منٹ بعد ڈی ماریا نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا اور چند منٹ بعد لو سیلسو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کو چوتھا گول کرکے موناکو پر دباومیں مزید اضافہ کیا۔پہلا ہاف ختم ہو نے سے3منٹ پہلے موناکو کے کھلاڑی رونی نے گول کیا تاہم یہ سابق چیمپیئن کا پہلا اور آخری گول بھی ثابت ہوا۔ دوسرے ہاف میں ہونے والے مزید3گول نے موناکو کو مکمل طور پر چت کردیا اور پی ایس جی نے اپنے سب سے مہنگے کھلاڑی نیمار جونیئرکی عدم موجودگی کے باوجود ایک بڑی کامیابی سمیٹ کر سیزن کا شاندار اختتام کرنے کا بھی اہتمام کردیا۔

شیئر: