ریاض ...پروانہ ہائے ایجاد کے امریکی ادارے” یو ایس پی ٹی او “نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے پروانہ ہائے ایجاد کے اندراج کے سلسلے میں غیر معمولی سبقت حاصل کی ہے۔ بہت سارے ممالک کے مقابلے میں تنہا سعودی عرب کے اندراجات بھاری ہیں۔ مملکت نے 2017ءکے دوران پروانہ ہائے ایجاد کے اندراج کے سلسلے میں عالمی سطح پر23واں نمبر حاصل کرلیا۔ سال مذکور میں 92 ممالک کے موجدین نے ایجاد کے اندراجات کرائے۔سعودی عرب نے اندراج کے سلسلے میں تمام عربوں پر سبقت حاصل کرلی۔