Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، الخرج ، قصیم اور المجمعہ میں آج اسکول بند رہیں گے

 
ریاض: گرد وغبار کے طوفان کے باعث آج منگل کو ریاض، الخرج، قصیم اور المجمعہ میں اسکول بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق منگل کو موسم گرد آلود ہوگاجس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگی۔ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ آج منگل کو گرد وغبار کا طوفان ہوگا جس کے باعث حد نگاہ ایک سو میٹر تک محدود ہوگی۔ سانس کے مریضوں کو چاہئے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور ڈرائیور ہائی وے کا سفر نہ کریں۔
موسم کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: