عفیف..... محکمہ تعلیم نے عفیف اور الدوادمی کے تمام اسکول آج منگل کو بند کردیئے۔ بندش کا فیصلہ موسم کی خرابی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ الدوادمی کمشنری میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر عبداللہ السبیعی اور عفیف کمشنری میں محکمہ کے ڈائریکٹر سعید النفیعی نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی اس رپورٹ پر کہ آج گردو غبار کا طوفان علاقے میں آنے والا ہے۔ تمام اسکول طلباءو طالبات کی صحت و سلامتی کی خاطر بند رہیں گے۔