Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریل ہوٹل گھپلہ کیس میں لالو سمیت 14افراد کیخلاف فردجرم

پٹنہ۔۔۔۔۔ریلوے ہوٹل ٹینڈرگھوٹالہ معاملے میں راشٹریہ جنتا دل سپریمو لالو پرساد یادو اور ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، بیٹے تیجسوی یادو کے علاوہ14افراد کیخلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ۔ اس گھپلے میں لالو ، تیجسوی اور رابڑی کو اہم ملزم بنایا گیا ہے جن سے سی بی آئی نے پوچھ گچھ شروع کردی۔تفتیش کے بعد سی بی آئی نے رابڑی ، تیجسوی سمیت8سرکردہ لوگوں کو ملزم بناتے ہوئے ایف آئی آر درج کی ۔واضح ہوکہ لالو پرساد کے وزیر ریلوے کے دور میں ریل ہوٹل ٹینڈر گھپلہ ہوا تھا جس میں 8افراد کو مرکزی ملزم قراردیکر ان پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -زیادتی کرنیوالوں کیلئے جلّاد بننے کو تیارہوں، آنند مہندرا

شیئر: