Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او پی سی ڈبلیو ماہرین کو دوما جانے کی اجازت

 ماسکو .... روسی فوج نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین آج بدھ کومبینہ کیمیائی حملے سے متاثرہ شامی شہر دوما میں جا سکتے ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی خود مختار تنظیم او پی سی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے سکیورٹی وجوہ کی بنا پر اسے کیمیائی حملے کے مقام پر رسائی دینے سے انکار کیا تھا۔ روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج  بدھ کو بین الاقوامی انسپکٹرز کو مبینہ کیمیائی حملے کے مقام پر جانے کی اجازت ہو گی۔او پی سی ڈبلیو کی نو رکنی ٹیم پہلے سے ہی شامی دارالحکومت دمشق کے قریب اجازت ملنے کا انتظار کر رہی ہے۔ روس نے مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ اس مقام پر شواہد میں ردوبدل کر رہا ہے جہاں پر مبینہ کیمیائی حملہ ہوا تھا۔

شیئر: