Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلکسی جے 6 کی ابتدائی تفصیلات لیک‎

سام سنگ کمپنی کی جانب سے جے سیریز کے ایک اور اسمارٹ فون گیلکسی جے 6 کو جلد متعارف کروایا جائے گا۔فون کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایف سی سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس اسمارٹ فون میں انفینیٹی ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون کے فرنٹ پینل میں کسی بھی بٹن کو شامل نہیں کیا جائے گا اور فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ فون کا ڈسپلے 5.6 انچ کا ہوگا۔ اسمارٹ فون میں ڈوئل سم سپورٹ ، ایکسینوس 7870 چپ اور 2 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: