Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں 5بچیوں سے زیادتی اور قتل ،بہار اور مدھیہ پردیش میں بھی اجتماعی بے حرمتی

نئی دہلی۔۔۔۔اترپردیش میں ایٹہ میں شادی میں شرکت کیلئے آنیوالی 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا معاملہ پیش آیا ہے۔ سینیئرپولیس سپرنٹنڈنٹ اکھلیش کمار چورسیا نے بتایا کہ شادی میں شریک 8سالہ بچی کو سونو نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔ بچی کی تلاش میں جب کافی دیر ہوگئی تو والدین نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے شادی ہال سے متصل ایک مکان سے بچی کو مردہ حالت میں برآمد کیااور ملزم سونو کو گرفتار کرلیا۔واضح ہو کہ اتر پردیش میں 5نابالغ بچیوں سے زیادتی کی وارداتیں سامنے آئیں۔ ان میں سے 3کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔بہار کے ضلع ویشالی کے مہناز تھانہ علاقے کے واسودیو گاؤں میں 5سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا جہاں 2نوجوان بچی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے زیادتی کا شکار بنایاجسے نازک حالت میں حاجی پور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔متاثرہ بچی کی ماں کے بیان پر گاؤں کے لالو راوت اور رگھوناتھ راوت کیخلاف پولیس نے کیس درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شرو ع کردی۔مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری میں 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔پولیس کے مطابق بیراڈ تھانہ علاقے کے گاؤں امرود میں شادی کی تقریب میں شریک بچی کو نامعلوم افراد نے رات گئے اغوا کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -احمد آباد: لڑکی سے چھیڑخانی پرفرقہ وارانہ تصادم، متعدد گاڑیاں نذرِ آتش

شیئر: