داروغہ کو تھپڑ مارنے والا گیا جیل کی ہوا کھانے
بھاگلپور۔۔۔۔تلکا مانجھی میں واقع سند یش کمپاؤنڈ کے شمالی گیٹ پر موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع کر نے پر موٹر سائیکل سوار نے وہا ں موجود داروغہ کو تھپڑ ماردیا۔ داروغہ پرمود ٹھاکر پر ہاتھ چلانے والے ابھیمنوسنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا اورتھپڑمارنے کے الزام میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔متاثرہ داروغہ کا کہنا ہے کہ شہر کے اندر بائک چوری کی وارداتوں کے پیش نظر میں نے موٹر سائیکل سوار کو بائک پارک کرنے سے منع کیا تھا جس پر اُس نے طیش میں آکر تھپڑ جڑ دیا جس سے اس کی آنکھ متاثر ہوگئی۔