تاج محل پر سنی وقف بورڈ دعوے کے حق میں ثبوت نہ پیش کرسکا
نئی دہلی۔۔۔۔ تاج محل کی ملکیت کا دعویٰ کرنیوالا سنی وقف بورڈ سپریم کورٹ میں اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔بورڈ نے دعویداری پر نرم موقف اپناتے ہوئے کہا کہ جب کوئی جائداد وقف کردی جاتی ہے تو وہ خدا کی جائداد ہوجاتی ہے۔اس سے پہلے وقف بورڈ کا دعویٰ تھا کہ وہ تاج محل کا مالک ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں دستاویزات ہیں ۔ وقف بورڈ نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے سامنے کہا کہ تاج محل کو محکمہ آثار قدیمہ کی دیکھ بھال میں رکھنے میں کوئی پریشانی نہیں لیکن نماز اور دیگر تقاریب کے اہتمام کیلئے بورڈ کا حق برقرار رہے۔ اس پر محکمہ آثار قدیمہ نے حکام سے ہدایت لینے کیلئے وقت مانگا۔اس معاملے کی سماعت 27جولائی کو ہوگی۔