Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : پہلے سینماگھر کا افتتاح

ریاض.... سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد اور اسپورٹس جنرل اتھارٹی کی سیکریٹری شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے بدھ کو ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیا۔ 35برس میں یہ سعودی عرب میں قائم کیا جانے والا پہلا سینما گھر ہے۔اس میں 2018 ءکے دوران منظر عام پر آنے والی مشہور امریکی فلم” بلیک پینتھر“ دکھائی جارہی ہے۔ اس موقع پر سرکاری عہدیدار ، سفارتکار ، ماہرین ، فلمی صنعت کے عرب اور بین الاقوامی ارباب موجود تھے۔ سمعی و بصری ابلاغ جنرل کارپوریشن کے ماتحت فلمی شعبے کے انچارج بدر الزہرانی نے بتایا کہ عام لوگوں کو فلم دیکھنے کا موقع ایک ہفتے بعد دیا جائیگا۔ شروعات فلمی دنیا کے ماہرین سے کی جارہی ہے۔
 

شیئر: