عسیر.... عسیر ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان محمد الشہری نے واضح کیا ہے کہ منگل کو صبح 7.47 منٹ پر کبری الدرب جانے والے البتیلہ روڈ پر دو گاڑیوں میں ٹکر کے باعث تین افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ایک گاڑی پر سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ ہلال احمر کے اہلکاروں نے زخمیوں کو رجال المع اسپتال منتقل کیا۔ دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب حائل کی الحائط کمشنری میں شہری دفاع نے اعلان کیا کہ یہاں پرانے طرز کے ایک مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق اور ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ زخمی کو اسپتال میں داخل کردیاگیا۔